اسلام آباد میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، وفاقی دارالحکومت کا موسم خوشگوار ہو گیا۔

راولپنڈی میں بھی بادل برس پڑے، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے، مری، گلیات میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ اور جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں