معرکہ حق: خیبرپختونخوا کے عوام کا پاک فوج کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

پشاور: (دنیا نیوز) معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر خیبر پختونخوا کے عوام نے پاک فوج کیساتھ مکمل یکجہتی کا واضح پیغام دیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے 7 مئی کو بزدلانہ حملہ کیا تو سرحدوں پر الرٹ پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔

شہریوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت اب دوبارہ ایسی ہمت کرنے سے پہلے 10 بارسوچے گا، پاکستانی عوام بھی معرکہ حق کے دوران اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو اسے پھر سے عبرتناک شکست دیں گے، بھارت نے ہمیشہ رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا جس کا پاکستان نے دن کے اجالے میں باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے جواب دیا۔

شہریوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال پھینکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاک فضائیہ نے بھارت کے رافیل طیارے سمیت 6 جنگی طیارے گرا کر اس کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

خیبرپختونخوا کے شہریوں نے پاک فوج کیساتھ کھڑے ہونے اور ملک کے دفاع کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کےعزم کا بھی اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں