ہندوتوا نظریہ کی پرچار، مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی جرائم کی شرمناک تاریخ

سری نگر: (دنیا نیوز) بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم بھارت کی شرمناک تاریخ کا سیاہ باب ہیں۔

پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر جاری ظلم و بربریت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

مودی نے دہشتگردی کو جواز بنا کر ہندوتوا نظریہ کے اسیرغنڈوں کو کشمیری مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کیلئے چھوڑ دیا، انتہا پسند بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مسلمانوں کو مقبوضہ کشمیر سے بے دخل کرنے کیلئے سرعام قتل کی دھمکیاں دیں۔

مقبوضہ کشمیر کے رہنماؤں نے 2 ہزار کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریوں اور پرتشدد واقعات پر کڑے سوال اٹھائے، مودی نے ریاستی جبر کو مزید بڑھاتے ہوئے بھارت بھر میں کشمیری طلباء کی زندگی اجیرن بنا دی۔

مقبوضہ کشمیر میں گھروں کی مسماری اور خواتین سے ہراسانی کے واقعات نام نہاد بھارتی جمہوریت پر بدنما داغ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں