ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کا آن لائن نظام نافذ کر دیا

لاہور: (دنیا نیوز) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) نے ڈگریوں کی تصدیق کا آن لائن نظام نافذ کر دیا۔

ڈگری تصدیق کیلئے اب ایچ ای سی دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہو گی، درخواست دہندگان کو تصدیق کے لیے آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔

نیا نظام باقاعدہ نافذ العمل یکم مئی سے ہو گا، نئے نظام سے وقت اور اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہو گی جبکہ ڈگری ہولڈرز کو دفاتر کے چکروں سے بھی نجات مل جائے گی۔

واضح رہے اس سے قبل تصدیق کیلئے فزیکل حاضری لازمی تھی، ہر سال لاکھوں افراد ڈگریوں کی تصدیق کرواتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں