پی ایس ایل ایلیمینٹر 2: حیدرآباد کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف

لاہور:(دنیا نیوز) پی ایس ایل ایلیمینٹر 2 میں حیدرآباد کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی، حیدرآباد کنگزمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 186 رنز سکور کیے، عثمان خان نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

دوسری جانب  کپتان مارنوس لیبوشین نے 39، صائم ایوب نے 38 رنز بنائے، کوشال پریرا نے 37رنز  بنائے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے2، کرس گرین، رچرڈ گلیسن اور فہیم اشرف نے ایک،ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ آج کی فاتح ٹیم اتوار کو فائنل میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی اور ہارنے والی ٹیم کا سفر ایونٹ میں ختم ہوجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں