اسحاق ڈار سے وزیر صحت سندھ کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی وزارت خارجہ آمد ہوئی۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) May 1, 2026
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں نائب وزیراعظم کی ستائش کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں عوامی صحت، فلاح و بہبود اور علاقائی پیش رفت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔