الیکٹرانکس کمپنی کے ساڑھے بارہ لاکھ روپے خورد برد کرنے پر ملازم کے خلاف مقدمہ درج
راہوالی (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)الیکٹرانکس کمپنی کے ساڑھے بارہ لاکھ روپے خورد برد کرنے پر اسکے ملازم کے خلاف تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
الیکٹرانکس کمپنی کے الماس ملک نے تھانہ کینٹ میں پولیس درخواست دی کہ محسن رضا سکنہ سوئی گیس روڈ نے ہماری کمپنی میں ملازمت اختیار کی ہوئی تھی لیکن جب اس کی ریکوری کم ہوئی تو اس سے باز پرس کی گئی تو وہ دو ماہ تک ہمیں ٹرخاتا رہا بعد میں معلوم ہوا کہ ملزم محسن رضا نے کمپنی کسٹمرز سے وصول شدہ رقومات کمپنی کو ادا نہیں کی اور کئی جعلی اکاؤنٹس کھول رکھے ہیں ۔ر تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔