ایکسائز پنجاب : 10ماہ میں 61 ارب روپے وصول

ایکسائز پنجاب : 10ماہ  میں 61 ارب روپے وصول

لاہور(آن لائن) محکمہ ایکسائز پنجاب نے جاری مالی سال کے 10 ماہ کے دوران 73 ارب روپے کے ہدف میں سے 61ارب روپے کی وصولی مکمل کر لی ہے۔

 جبکہ باقی 12 ارب روپے کی وصولی کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک 15 ہزار سے زائد کمرشل ڈیفالٹر پراپرٹیز کو سیل کیا جا چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں