سکولوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے نیا درجہ بندی نظام متعارف

 سکولوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے نیا درجہ بندی نظام متعارف

سکول وزٹس کے دوران انہی انڈیکیٹرز کی بنیاد پر درجہ بندی کی جائے گی:حکام

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے نیا درجہ بندی نظام متعارف کرا دیا ہے ، جس کے تحت صوبہ بھر کے سکولوں کو 11 مختلف انڈیکیٹرز پرکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمے کی جانب سے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو باقاعدہ انڈیکیٹرز فراہم کر دیے گئے ہیں، اور سکولوں کی درجہ بندی انہی پیمانوں پر کی جائے گی۔اساتذہ کی حاضری، ڈسپلن اور ڈریس کوڈ کیلئے بھی 10 نمبر مختص کیے گئے ہیں، جبکہ سکول کی صفائی اور ماحول کو 15 نمبروں سے جانچا جائے گا۔اسی طرح کلاس روم ڈیکوریشن اور ایڈ کیلئے 5 نمبر، جبکہ انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات کیلئے بھی 5 نمبر مقرر کیے گئے ہیں۔ای سی ای رومز کی موجودگی اور حالت کو بھی 5 نمبروں میں شامل کیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق سکول وزٹس کے دوران انہی انڈیکیٹرز کی بنیاد پر درجہ بندی کی جائے گی، جس کا مقصد تعلیمی معیار میں بہتری اور سکولوں کے درمیان مثبت مقابلے کو فروغ دینا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں