محکمہ سوشل ویلفیئرمیں عالمی یومِ مزدور منایا گیا
لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے اداروں میں عالمی یومِ مزدور بھرپور طریقے سے منایا گیا۔
اس موقع پر مختلف تقریبات منعقد کر کے محنت کشوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اور ان کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔