نواب ٹاؤن کرکٹ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح

 نواب ٹاؤن کرکٹ سپورٹس  کمپلیکس کا افتتاح

لاہور(اے پی پی)صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے نواب ٹاؤن کرکٹ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔

وزیر کھیل نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب ٹاؤن سٹیڈیم 11 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے جووزیراعلیٰ کی جانب سے علاقے کے کھیلوں کے شائقین کے لیے ایک تحفہ ہے ، سپورٹس کمپلیکس میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں جاگنگ ٹریک، کھیل کے میدان، ایئرکنڈیشنڈ پویلین اور چینجنگ رومز شامل ہیں۔پنجاب میں 188 ملٹی پرپز سپورٹس کمپلیکسز تعمیر کیے جا رہے ہیں جبکہ ایک ہزار گراؤنڈز تیار کئے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں