جماعت اسلامی کی مہنگائی کیخلاف ریلی

جماعت اسلامی کی مہنگائی کیخلاف ریلی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جماعت اسلامی پی پی 64 گوجرانوالہ نے گھوڑے شاہ چوک حافظ آباد روڈ میں امیر جماعت اسلامی پی پی 64 گوجرانوالہ فرقان عزیزبٹ ،ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ انعام الرحمن گجر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی مخالف اور نعرے درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فرقان عزیزبٹ نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ ،حکومت کی جانب سے مہنگائی کے مسلسل بم گرائے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہو چکی ہے ۔ پٹرول کی قیمت پونے چار سو روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے ، جبکہ بجلی کے نرخ بھی عوام کی برداشت سے باہر ہو گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں