ڈاکوؤں نے میاں بیوی سے لاکھوں نقدی ، زیورات چھین لئے

ڈاکوؤں نے میاں بیوی سے لاکھوں نقدی ، زیورات چھین لئے

علی حسن بیوی کے ہمراہ گائوں جارہا تھا ڈاکوئوں نے پلی کے قریب لوٹ لیا

راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈاکوؤں نے تھانہ کینٹ کے نواحی گاؤں ترگڑی کے قریب 2میاں بیوی سے اسلحہ کے زور پر 6لاکھ کے زیورات اور ڈھائی لاکھ روپے نقدی چھین لیے اور فرار ہوگئے ۔ علی حسن مغل سکنہ کامونکی اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر رشتہ داروں کے ہاں ترگڑی گاؤں میں کمیٹی کی رقم دینے جارہے تھے کہ پلی پر پہنچتے ہی 2موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور اس کی بیوی سے 6لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات کانٹے اور علی حسن کی جیب سے 2لاکھ 50ہزار روپے کی رقم لوٹ لی اورفرار ہوگئے ۔ تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں