طلباء و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں:ڈپٹی کمشنر
کمپیوٹر،انجینئرنگ،سائنس کے علوم کا حصول بہت ضروری:عبدالرزاق
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے کہا ہے کہ آج کے نوجوان طلباء و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان طلباء و طالبات کی کردار سازی،شخصیت کو نکھارنے اور اعتماد میں اضافہ کیلئے تربیت کی بھی ضرورت ہے انہی بچوں نے مستقبل میں پاکستان کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اور مختلف قومی اداروں میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پبلک سکول و کالج کی سالانہ تقسیم انعامات اور معرکہ حق کی کامیابی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پرنسپل محمد زمان چیمہ،وائس پرنسپل میڈم گلناز،بورڈ آف گورنر کے اراکین، ساتذہ، طلباء و طالبات اور انکے والدین نے تقریب میں شرکت کی۔