معرکۂ حق بنیان مرصوص یو ای ٹی میں تقریبات
لاہور(خبر نگار ) معرکۂ حق بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اس سلسلے میں مزارِ اقبال پر ایک باوقار اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف علمی، تعلیمی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کے وائس چانسلر شاہد منیر (تمغۂ امتیاز) نے خصوصی شرکت کی۔