محکمہ خواندگی محنت کشوں کے بچوں کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا :وزیر تعلیم
لاہور(خبر نگار)وز؛یر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ یوم مئی پسماندہ طبقات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا عزم مزید پختہ کرتا ہے ۔
حکومت مزدور، کسان، صنعتی کارکن اور بھٹہ خشت پر کام کرنے والے محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔ کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کو تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے اور حکومت مزدور کے بچوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔محکمہ خواندگی محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔