ٹوٹی سڑکیں، دھول مٹی، شہری دہرے عذاب میں مبتلا

ٹوٹی سڑکیں، دھول مٹی، شہری دہرے عذاب میں مبتلا

کراچی(این این آئی) کراچی میں جہاں صفائی ستھرائی کے فقدان، ٹوٹی سڑکوں اور دھول مٹی سے شہری پریشان ہیں وہیں پورے شہر میں بڑی سڑکوں ان کے سروس روڈز اور آبادیوں کی اندرونی سڑکوں پر تجاوزات کی بھر مارنے بھی لوگوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔

مختلف علاقوں سے لوگ صبح دفاتر اور اپنے کاروبار کیلئے نکلیں یا پھر شام کو واپس اپنے گھروں کو لوٹیں ان کا اچھا خاصا وقت اور قیمتی ایندھن سڑکوں پرٹھیلے ،پتھارے ،ریڑھی ،گاڑیوں کے مکینک، سبزی و پھل فروشوں کے قبضے کے باعث ضائع ہونا معمول بن گیا ہے ۔اس وقت بہت کم علاقے اور سڑکیں ایسی ہیں جن پر تجاوزات نہ ہوں اس مسئلے کا حل کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں