کلام اقبال غلامانہ سوچ، احساس کمتری سے نجات کا ذریعہ،ذوالفقار چیمہ
اقبال نے مسلمانوں کو لاحق خطرناک بیماری کی درست تشخیص کی،یوسی پی میں خطاب
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) سابق آئی جی اور چیئرمین علامہ اقبال کونسل ذوالفقار احمد چیمہ نے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب لاہور کا دورہ کیا اور علامہ اقبال کی شخصیت اور افکار کے موضوع پر اساتذہ اور طلباء و طالبات سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال نے مسلمانوں کو لاحق سب سے خطرناک بیماری کی درست تشخیص کی اور انہیں مرعوبیت، غلامانہ سوچ اور احساس کمتری سے نجات حاصل کرنے کی تلقین کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ کلام اقبال اس بیماری سے نجات کے نسخوں سے بھرا پڑا ہے، فکر اقبال ایک ایسا الیکٹرک کٹر ہے جو غلامانہ سوچ اور احساس کمتری کو کاٹ کر رکھ دیتا ہے۔ آخر میں مہمان شخصیت کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور اساتذہ اور طلباء نے ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔