حکومت سہولیات دینے کے بجائے بوجھ ڈال رہی،کاشف چودھری

حکومت سہولیات دینے کے بجائے بوجھ ڈال رہی،کاشف چودھری

بے جا ٹیکسز، مختلف اداروں کی غیر ضروری مداخلت، مہنگی بجلی سے مسائل کا شکار ہیں

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری اور جنرل سیکرٹری عبدالقیوم آغا کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں مختلف مارکیٹس اور ایسوسی ایشنز کے صدور اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد تنظیمی امور کو مزید مضبوط بنانا، عہدیداران کی تربیت، تنظیمی نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مؤثر حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ کاشف چودھری نے کہا کہ آج تاجر برادری بے جا ٹیکسز، مختلف اداروں کی غیر ضروری مداخلت، مہنگی بجلی، گیس کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور کاروباری مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔ حکومت تاجروں کو سہولیات دینے کے بجائے ان پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، جس سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ مضبوط تنظیم ہی تاجر برادری کی اصل طاقت ہے اور اتحاد، نظم و ضبط اور باہمی رابطہ ہی کامیابی کی کنجی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں