فوڈ ڈلیوری رائیڈرز پر تشدد کرنے والے دو ملزمان پکڑے گئے

 فوڈ ڈلیوری رائیڈرز پر تشدد کرنے والے دو ملزمان پکڑے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیروز آباد پولیس نے آن لائن فوڈ ڈلیوری رائیڈر اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ہوٹل مالک اور دیگر 10 سے 11 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

مدعی مقدمہ محمد شہزاد نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ یکم مئی کو شہید ملت روڈ ہل پارک چورنگی کے قریب ہوٹل پر آرڈر وصول کرنے پہنچا تو ہوٹل مالک علی نے جان بوجھ کر تاخیر کی۔مدعی کے مطابق میں نے ہوٹل مالک کو کہا کہ ہمارے پاس 5 منٹ کا وقت ہوتا ہے جس پر ہوٹل مالک مشتعل ہوگیا اور اپنے 10 سے 11 دیگر اسٹاف کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں