مزدور کی عزت،تحفظ ،منصفانہ اجرت اولین ترجیح، سالک حسین

مزدور کی عزت،تحفظ ،منصفانہ اجرت اولین ترجیح، سالک حسین

شادی گرانٹ کو 6، ڈیتھ گرانٹ کو 8سے بڑھا کر 10لاکھ کر دی ،تقریب سے خطاب

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزدور کو عزت، تحفظ، منصفانہ اجرت اور برابر مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر اتحاد یونین آف آل پاکستان او جی ڈی سی ایل ایمپلائز سی بی اے کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزدوروں کی مالی معاونت میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ شادی گرانٹ کو 4لاکھ سے بڑھا کر 6لاکھ روپے جبکہ ڈیتھ گرانٹ کو 8لاکھ سے بڑھا کر 10لاکھ روپے کر دیا گیا ہے، جلد ہی اسلام آباد میں صنعتی مزدوروں کو میرٹ کی بنیاد پر گھروں اور فلیٹس کی الاٹمنٹ کی جائے گی جس میں او جی ڈی سی ایل کے ورکرز بھی شامل ہونگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں