آن لائن سٹے بازی نیٹ ورک بے نقاب، 3 ملزم گرفتار
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس نے آن لائن سٹے بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران اڈے سے درجنوں موبائل فونز، ایل سی ڈیز، رجسٹرز اور دیگر ڈیجیٹل ریکارڈ برآمد کیا گیا۔گرفتار ملز موں میں عمر فاروق، نوید اور قمر شامل ہیں۔