بھیرہ اشیا کی قیمتوں کا جائزہ، اسسٹنٹ کمشنر کی سخت ہدایت

بھیرہ اشیا کی قیمتوں کا جائزہ، اسسٹنٹ کمشنر کی سخت ہدایت

بھیرہ (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اور اس دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

 انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ از خود نرخوں میں کمی کر کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے اجتناب کریں۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں، بازاروں کے باقاعدہ دورے کریں اور پرائس کنٹرول نظام کو مؤثر بنائیں تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں