گوجرانوالہ ڈویژن میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں :ندیم خان
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن میں اس وقت پٹرول کی کوئی قلت نہیں ۔تمام پٹرول پمپ باقاعدگی سے پٹرول کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شہری سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر دھیان نہ دیں ۔ان خیا لات کا اظہار آل پاکستا ن پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر ندیم خان نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا گوجرانوالہ ریجن میں 1200سو جبکہ ضلع میں 400 پٹرول پمپس ہیں جہاں پٹرول دیا جارہا ہے ۔کسی جگہ پر پٹرول فراہم نہ کرنے شکایات موصول ہوئی تو ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر اس پمپ کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔سوشل میڈیا پر ضلع بھر میں پٹرول کی قلت کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔ جنگی حالات کو مد نظر رکھتے ہیں شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ضرورت کے مطابق پٹرول استعمال کریں ،غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں تاکہ پٹرول کی قلت نہ ہو۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام کمپنیوں کو پابند کریں کہ وہ تمام پمپس پر پٹرول کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ شارٹیج نہ ہو ۔