چورگرفتار، دوبھینسیں 4موٹرسائیکلیں‘ 2رکشے برآمد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سوہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چور کو گرفتار کر کے2 بھینسیں،4موٹرسائیکلیں اور 2رکشے برآمد کرلئے ۔
ایس ڈی پی او وزیرآبادفراصت اللہ آفریدی کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ انسپکٹر فدا و دیگراہلکاروں نے کارروائی میں چورمزمل کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔