بھاگٹانوالہ میں پٹرول کی قلت، شہری شدید مشکلات کا شکار
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ اور گرد و نواح میں پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے پٹرول کی فروخت بند کرنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے مالکان پٹرول کے حصول کے لیے ایک پمپ سے دوسرے پمپ تک چکر لگانے پر مجبور ہیں، تاہم بیشتر پٹرول پمپوں پر پٹرول دستیاب نہیں۔
اس کے نتیجے میں روزمرہ امور متاثر ہو رہے ہیں اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سرگرمیوں میں بھی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔شہریوں اور عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پٹرول کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔