بھاگٹانوالہ :رمضان کے دوران خودساختہ مہنگائی، شہری پریشان
بھاگٹانوالہ :رمضان کے دوران خودساختہ مہنگائی، شہری پریشان دکانداروں،ریڑھی بانوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر رکھا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ اور گردونواح میں سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ رمضان المبارک کا نصف حصہ گزر جانے کے باوجود نئے اسسٹنٹ کمشنر مقامی مارکیٹوں میں چیکنگ کے لیے نظر نہیں آئے ۔ذرائع کے مطابق سرکاری نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر رکھا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کہیں نظر نہیں آتا۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مارکیٹوں میں چیکنگ کا نظام مؤثر بنایا جائے تاکہ ناجائز منافع خوری کو روکا جا سکے ۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے باقی ایام میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔