وہاڑی میں مردہ گوشت فروخت کرنے والے گرفتار
وہاڑی (خبرنگار) شہریوں کو مردہ اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ 45 والا روڈ پر تاج سٹی کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مارا اور مردہ جانور ذبح کر کے گوشت تیار کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران تقریباً 10من بدبودار مضر گوشت برآمد ہوا، جسے فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔