شہری کی فصل برباد کرنے پر 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر) شہری کی فصل برباد کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مخدوم رشید پولیس کو فیاض نے بتایا کہ ملزم اقبال سہو اور فیصل نے میری فصل کو برباد کرکے ارتکاب جرم کیا۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔