سوشل کوآپریشن انیشی ایٹو اور زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کی جانب سے مستحق افرادمیں راشن تقسیم

سوشل کوآپریشن انیشی ایٹو اور زکوٰۃ  فاؤنڈیشن آف امریکہ کی جانب  سے مستحق افرادمیں راشن تقسیم

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) سوشل کوآپریشن انیشی ایٹو اور زکوۃفاؤنڈیشن آف امریکہ کی رمضان ریلیف مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔۔

،جس کا مقصد معاشرے کے ان طبقات تک امداد پہنچانا تھا جو اکثر نظر انداز ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ روز جناح گارڈن میں منعقدہ تقریب کے دوران SCIکی جانب سے مستحق خاندانوں اور افراد میں خصوصی رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے۔ سجاد ملک سی ای او ایس سی آئی کی قیادت میں ٹیموں نے فیلڈ وزٹس کے ذریعے بیواؤں، خواجہ سرا کمیونٹی اور بے گھر افراد کی نشاندہی اور رجسٹریشن کی تاکہ حقیقی مستحقین تک امداد پہنچائی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا ایسی سرگرمیاں معاشرے کے محروم افراد کے وقار کی بحالی، ہمدردی کے فروغ اور سماجی شمولیت کی جانب ایک اہم قدم سمجھتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں