مارگلہ ہلز پر آتشزدگی روکنے کیلئے اقدامات ضروری ،رندھاوا

 مارگلہ ہلز پر آتشزدگی روکنے کیلئے اقدامات ضروری ،رندھاوا

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ ، سی ڈی اے و ضلعی انتظامیہ ملکر ون یونٹ کے طور پر کام کریں

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت فائر سیزن سے قبل مارگلہ ہلز پر آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔ مارگلہ ہلز پر آگ کے واقعات کی صورت میں کئے گئے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فائر سیزن سے قبل عارضی طور پر عملے کی بھرتی کا عمل جلد ہی مکمل کرلیا جائیگا۔ موجودہ فائر لائینز کو صاف کرنے کیساتھ ساتھ نگرانی کے عمل کو مزید بہتر کیا جائیگا۔ چیئرمین سی ڈی نے کہا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا عملہ، سی ڈی اے و ضلعی انتظامیہ ملکر ون یونٹ کے طور پر کام کریں ،انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سٹاف کی بھی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے ضروری ٹریننگ دی جائے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ملحقہ دیگر اضلاع کی انتظامیہ کیساتھ مؤثر رابطے کو یقینی بناکر آگ پھیلنے کے واقعات کو روکنے کی حکمت عملی ترتیب دی جائے ۔ شہر میں جاری شجر کاری مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں