شازیہ مری ، شہلا رضا کی ایرانی سفیر سے ملاقات، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

 شازیہ مری ، شہلا رضا کی ایرانی  سفیر سے ملاقات، آیت اللہ خامنہ  ای کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے رکن قومی اسمبلی شہلا رضا کے ہمراہ ایران کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ایرانی سفارت خانے میں ملاقات کی اور۔۔۔

 ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔شازیہ مری نے کہا کہ سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر نے ایران سمیت دنیا بھر میں گہرے رنج و غم کی فضا پیدا کر دی ہے ، یہ سانحہ امتِ مسلمہ اور خطے کے امن کیلئے نہایت افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،شازیہ مری نے ایرانی سفارت خانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے ۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں