مری، آٹا سمگلنگ میں ملوث فوڈ انسپکٹر کا تبادلہ، شوکاز نوٹس جاری
فوڈ گرینز انسپکٹر قاضی زبیر پر سہولت کاری کا الزام، 7روز میں جواب جمع کرانیکی ہدایت
مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی شکایت پر محکمہ فوڈز نے آٹا سمگلنگ میں ملوث فوڈ گرینز انسپکٹر قاضی زبیر کو مری سے تبدیل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ ملک ظفر اقبال اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور نایاب ظفر فوڈ گرینز سپروائزر کو مری میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ محکمہ فوڈ کی جانب سے شوکاز نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مری کی طرف سے اطلاع دی گئی مذکورہ انسپکٹر 19فروری کو آٹا سے بھری گاڑی نمبر MDXA-541کی خیبر پختونخوا سمگلنگ میں سہولت کاری میں ملوث پایا گیا ہے اور گندم کی مصنوعات پنجاب پریوینشن آف سپیکولیشن ان ایسنسیشل کموڈٹیز ایکٹ 2021کی خلاف ورزی کی گئی مذکورہ انسپکٹر سے محکمہ نے سات دن کے اندر جواب مانگ لیا۔