سنی تحریک کے تحت یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منایا گیا

سنی تحریک کے تحت یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منایا گیا

ملک بھر میں آگاہی کیمپ ،سیمینار ز ،کانفرنسزکا انعقاد ،ریلیاں بھی نکالی گئیں

کراچی (این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے تحت عالمی اسلامو فوبیا ڈے کو تحفظ ناموس رسالتؐ کے طور پر منایا گیا ،ملک بھر میں تحفظ ناموس رسالت ؐ آگاہی کیمپ ،سیمینار ز ،کانفرنسزکا انعقاد کیا گیااور ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کا اسلامو فوبیا کے خلاف یوم تحفظ ناموس رسالت منانا قابل تحسین امر ہے ،سوشل میڈیا پر اسلامی مقدسات کے خلاف توہین آمیز مواد کو ہٹایا جائے ۔،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کراچی میں لگائے گئے تحفظ ناموس رسالت ؐ آگاہی کیمپ کا دورہ کیا اور عوام اجتماعات سے خطاب کیااورعالمی اسلاموفوبیا ڈے کو تحفظ ناموس رسالت کے طور پر مناتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ؐ کی ذات اقدس مسلمانوں کے ایمان کا مرکز ہے ،قرآن و حدیث کی تعلیمات کے مطابق نبی کریم ؐ کی محبت ایمان کی شرط ہے اسی جذبے کے تحت اسلاموفوبیا ڈے کو یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ کے طور پر مناکر اسلام کے مخالف پروپیگنڈے کی مغربی سازشوں کو بے نقاب اور اس کی روک تھام کرنا ہے ،نبی کریم ؐ کی شانِ اقدس میں گستاخی کسی بھی مسلمان کے لیے ناقابلِ برداشت ہے اور اس کے خلاف پوری امتِ مسلمہ متحد ہے ،آزادی اظہار رائے میں شعائر اسلام ومقدسات کی توہین کھلی دہشتگردی اور مذاہب میں نفرتوں اور انتشار پھیلاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں