ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی، آبنائے ہرمز میں امریکی افواج کی نگرانی جاری

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور آبنائے ہرمز میں امریکی افواج کی نگرانی جاری رہی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق 10 ہزار سے زائد امریکی بحریہ، میرینز اور فضائیہ اہلکار آپریشن میں شامل ہیں، درجنوں جنگی جہاز اور طیارے مشن پر تعینات کئے گئے ہیں، ایرانی بندرگاہوں میں داخل اور نکلنے والے جہازوں کی ناکہ بندی کے مشن میں مصروف ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران کوئی بھی جہاز امریکی ناکہ بندی عبور نہیں کر سکا، 6 تجارتی جہازوں نے امریکی افواج کی ہدایات پر عمل کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ایرانی بندرگاہوں کے جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں