ایران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ
تہران: (دنیا نیوز) عالمی میڈیا کے مطابق ایران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ دکھائی دیتا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے پہلے دور کے بعد ایرانی پارلیمان کے سپیکر اور وزیر خارجہ دونوں نے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاحال مذاکرات کے وقت کے حوالے سے حتمی معلومات سامنے نہیں آئیں کہ آیا آئندہ دنوں میں کوئی پیش رفت ہوگی یا نہیں۔
تاہم ذرائع کے مطابق اور گردش کرنے والی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی حکام ایک تکنیکی ٹیم کے ساتھ امریکی نمائندوں سے ملاقات کے لئے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان موجود اختلافات کو کم کیا جا سکے۔