سوات ایکسپریس وے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی
پشاور:(دنیا نیوز) سوات ایکسپریس وے پر وین اور بس میں تصادم کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی۔
ترجمان مردان میدیکل کمپلیکس کہنا تھا کہ تمام جاں بحق افراد کی لاشیں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ، 5 زخمی افراد مخلتف وارڈز میں زیر علاج ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ زخمی افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، سوات موٹر وے پر آج بس اور دوسری گاڑی کے درمیان حادثہ پیش آیا تھا۔
واضح رہے موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔
موٹر وے پولیس نے مزید بتایا تھا کہ تیز رفتار وین نے سڑک کنارے کھڑی بس کو پیچھے سے ٹکر ماری، بس کراچی سے بونیر اور وین راولپنڈی سے دیر جا رہی تھی۔