پاکستان میں گرم موسم سے مسئلہ نہیں ہوگا، اچھی پرفارمنس دیں گے: میتھیو شارٹ

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آسٹریلین بیٹر میتھیو شارٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان میں گرم موسم سے مسئلہ نہیں ہوگا، اچھی پرفارمنس دیں گے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلین بیٹر میتھیو شارٹ نے کہا کہ سپن کنڈیشنز میں آسٹریلیا کی حالیہ پرفارمنس مایوس کن رہی، اب سپن کنڈیشنز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

میتھیو شارٹ نے کہا کہ چند سینئر کھلاڑی موجود نہیں لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے موقع ہے، سینئر اور نئے کھلاڑیوں پر مبنی دورہ پاکستان کا سکواڈ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کافی آرہی لیکن ون ڈے سیریز بھی ترجیحات میں شامل ہے، آسٹریلین کافی کھلاڑیوں نے حال ہی میں سمر کرکٹ کھیلی ہے۔

میتھیو شارٹ نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی بہترین ہے، جب بھی آتے ہیں محفوظ محسوس کرتے ہیں، ورلڈ کپ میں ابھی کافی وقت ہے لیکن ہماری نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی نے ورلڈ کپ سے قبل اپنی تیاری مکمل کرنی ہے، پاکستان کو ہوم سیریز میں ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔

میتھیو شارٹ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی ہوم کنڈیشنز میں پی ایس ایل کھیلی ہے، مارنس لبوشین ہمیشہ کچھ نہ کچھ بتاتے رہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں