20 لاکھ فرزندان اسلام منیٰ میں موجود، فضا لبیک اللہم لبیک کی صداؤں سے گونچ اٹھی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) منیٰ میں روح پرور مناظر، لبیک اللہم لبیک کی صداؤں سے فضا گونج اٹھی۔

آج 8 ذوالحج کو عازمین حج نے منیٰ میں یومِ ترویہ کی عبادات میں گزارا، شدید گرمی کے باعث عازمین حج نے دن کا بیشتر وقت خیموں میں گزارا۔

شام کو موسم خوشگوار ہوتے ہی منیٰ کی گلیوں اور سڑکوں پر عازمین حج کی چہل پہل بڑھ گئی، دنیا بھر سے آئے تقریباً 20 لاکھ فرزندان اسلام اس وقت منیٰ میں موجود ہیں۔

عازمین حج نے منیٰ میں ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کیں، منیٰ سے میدان عرفات کی جانب اولین قافلوں کی روانگی سر شام شروع ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں