عمان کے سلطان کا قطری امیر کو ٹیلیفون، خطے کی صورتحال پر گفتگو
دوحہ: (دنیا نیوز) امیر قطر دیوان کے مطابق عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے قطری امیرشیخ تمیم بن حمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
امیر قطر دیوان کے مطابق عمان کے سلطان اور قطری امیر نے خطے کی صور تحال پر بات چیت کی، مشرق وسطیٰ کے مسئلے کے جلد حل کیلئے کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر سلطان عمان نے موجودہ بحران میں امیر قطر کے سفارتی کردار کو سراہا، امیر قطر اور سلطانِ عمان کا بحران کے حل کے لیے سفارتی رابطے جاری رکھنے کا عزم کیا۔
امیر قطر دیوان کے مطابق عیدالاضحیٰ کی آمد پر امیر قطر اور سلطانِ عمان نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔