تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی کابینہ کا اہم اجلاس

تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی کابینہ کا اہم اجلاس

تنظیمی نظم و ضبط مضبوط بنانے کیلئے خصوصی ایونٹ مینجمنٹ اسکواڈ تشکیل

کراچی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی کابینہ کا اہم اجلاس، عمران خان کی رہائی کے حوالے سے اور تنظیمی بہتری اور آئندہ کنٹونمنٹ کے انتخابات کی تیاریوں پر اہم فیصلے کئے گئے ۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کابینہ کا اہم اجلاس مرکزی سیکٹریٹ انصاف ہاؤس کراچی میں صدر پی ٹی آئی کراچی راجہ اظہر کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کی قیادت قائم مقام جنرل سیکریٹری غلام رسول نے کی۔اجلاس میں تنظیمی امور ، آئندہ کنٹونمنٹ انتخابات، ممبرشپ مہم، اور تنظیمی نظم و ضبط سمیت اہم معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی کراچی راجہ اظہر نے تنظیمی نظم و ضبط، اتحاد اور تمام عہدیداران کی فعال شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔ تمام فیصلے صدر کراچی کی مرتب کردہ کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر کئے جائیں گے تاکہ تنظیم کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جا سکے ۔کنٹونمنٹ انتخابات کے حوالے سے اجلاس میں رفاقت عمر کو اس مہم کی ذمہداریاں سونپی گئی۔ اجلاس میں کراچی میں پارٹی کے تمام پروگرامز کے مؤثر انتظام کیلئے خصوصی ایونٹ مینجمنٹ اسکواڈ تشکیل دینے کی منظوری بھی دی گئی جو تمام سیاسی سرگرمیوں کے انتظام و انصرام اور سیکیورٹی امور کی نگرانی کریگا۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پارٹی کو مزید منظم، فعال اور عوامی سطح پر موثر بنانے کیلئے فوری تنظیمی اصلاحات نافذ کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں