سندھ حکو مت مزدور دشمنی میں اندھی ہو گئی، ندیم اعوان
کراچی(این این آئی) سندھ حکو مت اور مزدور فلاح وبہبود کیلئے بنائے گئے ادارے محنت کشوں کی دشمنی میں اندھے ہو گئے ،صنعتی اور تجارتی ایریاز میں 80 فیصد مزدور کو تقریری لیٹرکا نا دینامزدور دشمنی کا ثبوت ہے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے مزدور رہنماوں سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہو ئے کیا ،اس موقع پرصدر ملی لیبر فیڈریشن فیصل علی بلوچ ،اورسائبان سی سی بی کے چیئرمین عالم علی بھی موجود تھے ، احمدندیم اعوان نے کہاکہ ڈوبتی معیشت اور محنت کشوں کے روزگار کو بچانے کیلئے مرکزی مسلم لیک اپنابھرپور کردار ادا کرے گی،ملی لیبر فیڈریشن کے صدر فیصل علی بلوچ نے کہا کہ مزدوروں کا مستقبل اتحاداور مشترکہ جدوجہد میں ہے ۔