مختلف شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس خراب، شہری پریشان

مختلف شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس خراب، شہری پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف شاہراوں پر اسٹریٹ لائٹس کی خرابی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 متعدد سڑکوں، گلیوں اور چوراہوں پر روشنی کا مناسب انتظام نہ ہونے سے رات کے اوقات میں آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کو بھی موقع ملنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کازوے ،لیاقت آباد، ناظم آباد، ملیر، لانڈھی اور لائنز ایریا سمیت کئی علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو بارہا شکایات درج کرائی گئی ہیں تاہم تاحال مرمت یا تبدیلی کے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے ۔مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ اندھیرے کی وجہ سے ٹریفک حادثات کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں جبکہ موٹر سائیکل سوار اور پیدل چلنے والے افراد کو خاص طور پر دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں