فیصل آباد اربن ٹرانسپورٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی(فٹس)کااجلاس

فیصل آباد اربن ٹرانسپورٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی(فٹس)کااجلاس

اربن ٹرانسپورٹ میں نئی وہیکلز شامل کرنے ،مسافروں کوبہترسہولیات کی ہدایت

 فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈویژن مسرت جبیں کی زیرصدارت فیصل آباد اربن ٹرانسپورٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی(فٹس) کا اہم اجلاس ہوا۔ایڈمنسٹریٹر فٹس راحت علی نے فٹس کی ورکنگ پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی اور چیف اکاؤنٹنٹ فٹس میاں فاروق بھی موجودتھے ۔ایڈمنسٹریٹر نے پاکستان سٹیٹ آئل کے ساتھ معاہدہ کے تحت فٹس پٹرول پمپ کی آمدن میں اضافہ کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ آمدن شفاف انداز میں عوامی بہبود کے اقدامات کے لئے بروئے کارلائی جائے گی۔انہوں نے فیصل آباد اربن ٹرانسپورٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے پٹرول پمپ پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فٹس پٹرول پمپ بیرون امین پور بازار کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے ۔اجلاس میں نئے بیز(Bays) بنانے اور فٹس میں نئی وہیکلز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کمشنر نے اربن ٹرانسپورٹ میں نئی وہیکلز شامل کرنے اور مسافروں کے لئے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں