ایران کیساتھ مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس

جارجیا: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کیساتھ مذاکرات جاری ہیں، صدر ٹرمپ چاہتے ہیں ایران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل ہو، ایرانی مذاکرات کار ڈیل چاہتے ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یونیورسٹی آف جارجیا میں تقریب سے خطاب اور سوالوں کے جوابات میں کہا کہ 49 برس میں اس اعلیٰ سطح کے امریکا ایران مذاکرات نہیں ہوئے، امریکا اورایران میں عدم اعتماد ایک رات میں دور نہیں ہو سکتا۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانی جانتے ہیں کہ صدر ٹرمپ نے مجھے نیک نیتی سے بھیجا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ چھوٹی موٹی ڈیل نہیں چاہتے اس لئے ابھی تک ایران سے ڈیل نہیں ہوئی، ڈیل ایسی ہو ایران نیو کلیئر ہتھیار حاصل نہ کرے، ریاستی دہشت گردی نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں ایران ڈیل امریکا اور دنیا میں ہر ایک کیلئے عظیم ہو، ڈیل ایسی ہو کہ ایرانی عوام عالمی معیشت کا حصہ بن سکیں، ایران سے مذاکرات میں جس مقام پر ہیں اس پر بہتر محسوس کرتا ہوں۔

امریکی نائب صدر کا مزید کہنا ہے کہ ایران سے جنگ بندی برقرار ہے، میں نے پاکستان میں کہا تھا بہت پیشرفت ہوئی ہے مگر جامع ڈیل نہیں ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں