میڈیا ورکرز کیلئے پانچ لاکھ روپے مفت راشن کی تقسیم
کراچی (سٹی ڈیسک )پاکستان میڈیا ورکرز آرگنائزیشن (پی ایم ڈبلیو او)کے چیئرمین منصور یوسف نے کہا کہ سال گزشتہ کی طرح اس سال ہم نے کراچی بھر کے میڈیا ہائوسز کے کم آمدنی والے ملازمین کیلئے پانچ لاکھ سے روپے سے زائد کا راشن تقسیم کیا ہے ۔
سیکریٹری پاکستان میڈیا ورکرز آر گنائزیشن عاطف خان کے مطابق کراچی میں ہماری واحد آرگنائزیشن ہے جس نے محدود مسائل کے باوجود کم آمدنی والے ملازمین کی فیملی کے مسلسل چوتھے سال راشن کا انتظام کیا ہے ۔ انشاء اللہ ہم اپنی بساط سے بڑھ کر میڈیا ورکرز کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس حوالے سے جلد ہی عیدالفطر کے بعد ممبر سازی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے ۔