یوای ٹی :کمبائنڈ انٹری ٹیسٹ کااعلان

یوای ٹی :کمبائنڈ انٹری  ٹیسٹ کااعلان

لاہور (خبر نگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے پنجاب بھر کی سرکاری و نجی انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں داخلوں کے لیے کمبائنڈ انٹری ٹیسٹ ) 2026 کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔

 یہ ٹیسٹ بی ایس سی انجینئرنگ، کمپیوٹنگ اور دیگر متعلقہ پروگرامز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق امیدواروں کو ٹیسٹ میں شرکت کے ایک سے زائد مواقع فراہم کیے جائیں گے ، جبکہ داخلے کے لیے بہترین سکور کو مدنظر رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں