اروپ، ونیہ والا میں 2 ارب سے زائد کے منصوبوں کا آ غاز

اروپ، ونیہ والا میں 2 ارب سے زائد کے منصوبوں کا آ غاز

پیرغلام فرید ، ایم این اے شازیہ فرید ،عامر فرید نے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سابق ایم پی اے پیر غلام فرید،ایم این اے شازیہ فرید اورپیر عامر فرید نے پی پی 65کی یونین کونسلوں اروپ، ونیہ والا اور ملحقہ آبادیوں کیلئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام واسا گوجرانوالہ کے تحت 2ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ان منصوبوں میں مین سیوریج لائن ،ڈرینج،ڈسپوزل سٹیشن،پی سی سی گلیوں اور آر سی سی روڈز شامل ہیں ،تقریب میں چیئرمین واسا، ممبر وزیر اعلیٰ شکایات سیل ایم پی اے عمر فاروق ڈار، اے ڈی سی آر طیب حیات، اے سی وزیر آباد صاحبزادہ جواد، معظم رؤف مغل،ایم ٖڈی واسا شبیر حسین بٹ، پی پی 65سے تعلق رکھنے والے سابق بلدیاتی نمائندوں، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ فرید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں تیز ترین ترقیاتی منصوبوں کے انبار لگاد ئیے ہیں ۔ عمر فاروق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ ن ترقی کے ریکارڈ توڑ رہی اور پورے گوجرانوالہ کی بھی شکل بدل رہی ہے ۔پیر عامر فرید نے کہا کہ آئندہ الیکشن سے پہلے پارٹی کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کیا جائے ۔اے ڈی سی آر طیب حیات، ایم ڈی واسا شبیر حسین بٹ نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام واسا گوجرانوالہ کے تحت سٹی پیکیج کی شکل میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں جنہیں 15جون سے مکمل کر لیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں