کسان خوشحال ہو گا تو ملکی معیشت ترقی کریگی :احتشام چیمہ

کسان خوشحال ہو گا تو ملکی معیشت ترقی کریگی :احتشام چیمہ

زمیندار 2سال سے پس رہے ،حکومت حالات کو مد نظر رکھ کر پالیسیاں بنائے

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کسان خوشحال ہو گا تو اس کا اثر ملکی معیشت پر بھی پڑے گا وہ بھی تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار صدر کسان یونین پنجاب سردار احتشام الحق چیمہ نے جواد گلزار گکھڑ کی دعوت ولیمہ کی تقریب کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ہے اور کٹائی میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کے مسائل کو دیکھ کر پالیسیاں بنانی چا ہئیں ، دو سال سے زمیندار طبقہ پس رہا ہے ۔اس موقع پر چودھری افتخار آف گکھڑ ، گلزار گکھڑ (ڈنمارک )وقار انور گکھڑ ، لیفٹیننٹ کرنل عثمان ، چودھری سلیم گکھڑ (انگلینڈ )ہاشم چیمہ نمبردار (ککہ کولو )عثمان عظمت وڑایچ ، زاہد الحسن چیمہ (کویت )اور فلک شیر ہنجرابھی موجود تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں