وزیرآباد:ڈور ٹو ڈور کوڑا کو لیکشن کیلئے ورکرز میں ہتھ ریڑھیاں تقسیم

وزیرآباد:ڈور ٹو ڈور کوڑا کو لیکشن  کیلئے ورکرز میں ہتھ ریڑھیاں تقسیم

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وزیرآباد کی جانب سے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ورکز میں ہتھ ریڑھیاں تقسیم کی گئیں، ہتھ ریڑھیوں کو متعلقہ سپر وائزر کے حوالے کر دیا گیا۔

صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور ڈور ٹو ڈور کوڑا کولیکشن کیلئے ڈسٹرکٹ منیجر جی ڈبلیو ایم سی عمر امجد طور اور آپریشن منیجر وزیرآباد عامر بشیر نے صفائی ورکرز میں ہتھ ریڑھیاں تقسیم کیں ۔ آپریشنل منیجر عامر بشیر نے کہا کہ ہتھ ریڑھیوں سے ڈڈور ٹو ڈور کوڑا کولیکشن میں آسانی آئے گی چونکہ وزیرآباد قدیمی شہر ہے جہاں اندرون شہر تنگ گلیاں ہیں جہاں رکشہ اور پک اپ نہیں جا سکتی ۔اس موقع پر عدیل سیف چٹھہ،ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے غلام مصطفی،علی چیمہ،سردار عمران حبیب و دیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں